Categories
Breaking news

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراک پاکستان پہنچا دی گئیں

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ خوراک پاکستان پہنچا دی گئیں ہیں، یہ کھیپ کوویکس پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکا کی طرف سے کوویکس کے ذریعے عطیہ کردہ فائزر ویکسین پاکستان پہنچا دی گئیں۔فائزر ویکسین کی15 لاکھ 57 ہزار 270 خوراکیں پاکستان پہنچائی گئی ہیں۔
اس موقع پر امریکی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پاکستان کے لوگوں کو ویکسین دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو عطیہ کرچکے ہیں جبکہ ویکسین غیر مشروط طور پر پاکستان کو عطیہ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.