Categories
Breaking news

فائزر اور موڈرنا کی کورونا ویکسین محفوظ اور کارگر قرار دی گئی

کورونا ویکسین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا ساز کمپنی فائزر اور موڈرنا کی کرونا ویکسین کو محفوظ اور کارگر قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایف ڈی اے) نے فائزر کی کرونا ویکسین کے ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

انھوں نے کہا آج ہمارے ملک نے میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے، ہم نے صرف 9 ماہ کے اندر ہی ایک محفوظ کارگر ویکسن تیار کر لی ہے، اسے تاریخ میں سب سے بہترین سائنسی کامیابی میں شمار کیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا اس ویکسن سے لاکھوں لوگوں کی زندگی محفوظ ہو جائے گی اور جلد ہی یہ وبا ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے یہ بتاتے ہوئے بےحد خوشی ہو رہی ہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر کی کرونا ویکسین کے ہنگامی صورت میں استعمال کی منظوری دے دی۔

امریکی صدر نے کہا فائزر اور موڈرنا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین 95 فی صد تک کارگر ہے جو کہ امید سے کہیں زیادہ ہے، یہ دونوں ہی ویکسینز کافی محفوظ بھی مانی جا رہی ہیں، ویکسین کے کلینیکل ٹیسٹ میں حصہ لینے والوں پر اس کے کوئی خطرناک منفی اثرات نہیں پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے ہی فائزر کی کرونا ویکسین کو منظوری دینے والا برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، برطانیہ میں ترجیح کی بنیاد پر ویکسی نیشن مہم شروع ہو چکی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *