Categories
Breaking news

فائبرآپٹک کیبلز شہری حسن کو خراب کررہی ہیں،انہیں کنٹرول کیا جائے،ای آر سی کے ترجمان جوردی کوروناس

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)فائبر آپٹک اور مواصلاتی کیبلزجو عمارتوں کے اگلے حصے پر نصب ہیں شہری حسن کو خراب کررہی ہیں ان کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کااظہار بارسلونا میں ای آر سی کے ترجمان جوردی کوروناس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فائبر آپٹک کے موجودہ ضوابط کو تبدیل کیا جائے اور انہین زیر زمین انسٹال کیا جائے۔ای آر سی میونسپل گروپ آئندہ ٹاؤن پلاننگ کمیشن سے فائبر آپٹک اور مواصلاتی کیبلز کے بچھاو کا لائحہ عمل طلب کرے گا۔عمارتوں کے اگلے حصے پر نصب کیبلز طویل عرصے سے شہر کے باسیوں کو پریشان کر رہا ہے۔

بارسلونا میں ای آر سی کے ترجمان جوردی کوروناس نے متنبہ کیا ہے کہ “ہمیں وائرنگ سے مسئلہ ہے” ، یہاں تک کہ تاریخی ورثے کو بھی خراب کیا جارہا ہے۔اور شہر کی خوبصورت شناخت کو دھندلایا جارہا ہے۔

ای آر سی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عمارتوں کے آگے کیبلز کے علاوہ کھمبے بھی ہیں جو کیبلوں کی طرح تنگ فٹ پاتھوں کے بیچ میں کھڑے کئے جاتے ہیں۔ای آر سی کمیشن کودرخواست دے گی کہ وہ ایک طرف پرانی کیبلز کو ہٹائے تو دوسری طرف سٹی کونسل سے بلدیاتی آرڈیننس کو تبدیل کرنے کی تاکید کرے گی۔ تاکہ اگلی مواصلات کیبلنگ کی سہولیات زیرزمین دبائی جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *