Categories
Breaking news

غیر ملکی قوتوں نے اپوزیشن کو ملک میں افراتفری پھیلانے کا ٹاسک دیا: وزیر خارجہ

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو غیر ملکی قوتوں کی جانب سے ملک میں افراتفری پھیلانےکا ٹاسک ملا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات پر اختلاف واضح نظر آرہا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے جسے واپسی کا راستہ نہیں ملنا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر اب خطےکی ہی نہیں عالمی آواز بن چکا ہے جس نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کے ہمارے دعوے سچ ثابت ہو رہےہیں، ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی خوش آئند ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *