Categories
Breaking news

“غیر ملکی سازش نہیں ہوئی” قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ‏وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ‏اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کےمراسلے کا جائزہ لیا گیا،‏سابق پاکستانی سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نیول چیف امجد خان نیازی ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی شریک ہوئے ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر اور سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور حنا ربانی کھر بھی شریک ہوئیں۔

سڑک پر یاسر شامی کا لوگوں کے ساتھ انوکھا مذاق

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ‏غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔ خفیہ اداروں نے اس مراسلے کی تحقیقات کیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کوئی سازش نہیں کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.