
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز سے لاپتہ ہونے والا بیگ برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا جس میں 42 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی موجود تھا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مسافر نائب خان 28 جنوری کو مانچسٹر سے اتحاد ایئر ویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاز سے اترنے کے دوران طیارے کے کیبن سے ان کے دستی سامان میں شامل ایک بیگ لاپتہ ہو گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق مسافر کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شکایتی سیل کو آگاہ کیا گیا، جس پر اسلام آباد ایئر پورٹ کی ٹیم نے آئی پی ایم عدنان کی قیادت میں کام شروع کیا۔
Table of Contents
لاہور ایئر پورٹ پر ایمانداری کی مثال قائم شارجہ سے آنے والے مسافر کو سامان مل گیا
ڈائریکٹر سیکیورٹی سلمان عزیز کا کہنا تھا کہ پارکنگ میں نصب جدید سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے مسافر کا سامان ڈھونڈ کر اس کے حوالے کیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایئر پورٹ کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اسی پرواز کے ایک اور مسافر رب نواز کی نشاندہی کی جنہیں لاپتہ بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
سول ایوی ایشن کے عملے نے اس مسافر کا ڈیٹا حاصل کیا، جس سے مسافر کے فراہم کردہ نمبر کا سراغ لگایا اور رابطہ کر کے انہیں ایئر پورٹ بلوایا۔
ترجمان کے مطابق حالات و واقعات سے ظاہر ہوا کہ مسافر رب نواز دوسرے مسافر نائب خان کا دستی بیگ غلطی سے لے گئے تھے۔
کمپلینٹ سیل اور متاثرہ مسافر نے اسے متفقہ طور پر مسافر رب نواز کی غیر مجرمانہ حرکت قرار دیا۔
مسافر کھوئی رقم واپس مل جانے پر PIA کا شکر گزار
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کھوئی ہوئی رقم واپس ملنے پر مسافر خوشی سے نہال ہوگیا اور عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے کے 13 دن بعد قیمتی بیگ اصل مالک نائب خان کے حوالے کر دیا گیا۔
نائب خان نے آئی آئی اے پی کے عہدے داروں کی محنت اور لگن کی بے حد تعریف کی ہے اور دوسرے مسافر کے خلاف کوئی الزام نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بارے میں ان کے خیال میں یہ صرف ایک معصوم غلطی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
غیر ملکی ایئر لائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت، سی ای او PIA کا وزیرِ اعظم کو خط
غیر ملکی ایئر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت کے معاملے پر پی آئی اے سمیت ملکی ایئر لائنز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔
-
کراچی: ٹرالر بے قابو ہو کر منی ٹرک پر چڑھ گیا، 2 افراد زخمی
کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر منی ٹرک پر چڑھ گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
-
گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
-
کراچی: سرجانی میں مبینہ مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
-
کراچی: شادی میں فائرنگ، بھائی کو زخمی کرنیوالے 2 بھائی گرفتار
کراچی کے علاقے جوہر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 2 بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا بھائی زخمی ہوا تھا۔
-
کراچی: پیٹرول پمپ کے گارڈ کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب پیٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
-
خیبرپختونخوا، 13 اضلاع میں ضمنی انتخاب کل ہوں گے
خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔
-
ہمیں مسلسل ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، پروین رند
نواب شاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ ہاؤس آفیسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور تشدد کے کیس میں ڈائریکٹر یونیورسٹی غلام مصطفیٰ راجپوت کو اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا۔
-
فیصل آباد، بچے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی تیاری کرلی
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 4سالہ بچے نے 2 منٹ 20 سیکنڈ میں 196 ملکوں کے جھنڈے پہچان کر نام بولنے اور 100 ملکوں کے نقشے دیکھ کر انہیں کم سے کم وقت میں شناخت کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 4سالہ بچے نے 2 منٹ 20 سیکنڈ میں 196 ملکوں کے جھنڈے پہچان کر نام بولنے اور 100 ملکوں کے نقشے دیکھ کر انہیں کم سے کم وقت میں شناخت کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ -
پنجاب بارڈر ملٹری پولیس نے 132 سال بعد نئی تاریخ رقم کردی
پنجاب بارڈر ملٹری پولیس نے 132 سال بعد نئی تاریخ رقم کردی۔ پہلی خاتون اہلکار کو قبائلی علاقے کی فورس کا حصہ بنادیا۔
-
وفاق اور آزاد کشمیر کے درمیان معاملات طے پاگئے
وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کے درمیان پانی کے استعمال کے منافع پر معاملات طے ہوگئے۔
-
سندھ نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ رقم کی، بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
-
عورت ہی عورت کی دشمن ہے، یہ محاورہ بے وجہ نہیں بنا، شرمیلا فاروقی
پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہے ،یہ محاورہ بے وجہ نہیں بنا۔
-
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا
بھارت نے تیسرا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا اور ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
-
وزیراعظم اور وزراء کی کارکردگی صفر ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کی کارکردگی صفر قرار دےد ی۔
-
آرمی چیف کا نگرپارکر کا دورہ، فارمیشن کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ
آرمی چیف نے کسی بھی ابھرتے چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر جواب دینے کی تربیت پر زور دیا۔