Categories
Breaking news

غیر ملکی ایئر لائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت، سی ای او PIA کا وزیرِ اعظم کو خط

غیر ملکی ایئر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا
غیر ملکی ایئر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

غیر ملکی ایئر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت کے معاملے پر پی آئی اے سمیت ملکی ایئر لائنز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن ایئر عربیہ نے پاکستان کی فلائی جناح ایئر سے فلائٹ آپریشن کا معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کے تحت ایئر عربیہ اپنے جہاز فلائی جناح ایئر لائن کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹر پر چلائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ایئر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں، اس معاہدے سے پی آئی اے اور مقامی ایئر لائنز کو نقصان ہو گا۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کا عکس
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کا عکس

خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019ء میں بھی مقامی ایئر لائن انڈسٹری کو تحفظ دینے کی بات کی گئی ہے، اس لیے ایئر عربیہ کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے سے منع کیا گیا تھا، غیر ملکی ایئر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ایئر لائنز کو سخت نقصان ہو گا۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط کے ذریعے کہا ہے کہ حکومت نے ایئر عربیہ اور فلائی جناح کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں، لیکن پاکستان میں حکومت کی ایئر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ایئر لائنز کو شدید نقصان ہو گا۔

خط میں وزیرِ اعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے کہ مقامی ایئر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ایئر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *