
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ غیر مشروط مذاکرات کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت تیار ہے، عارف علوی اس کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان خیر مذاکرات کی دعوت مجھے تو نہیں دے گا نہ میرے مذاکرات ہو سکتے ہیں، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور دیگر نے بھی بات کی لیکن واپسی پر اس طرف ان کی بات نہیں مانی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے معیشت پر بات ہونی چاہیے، ہم ملک کی معیشت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے، یہ بار بار ڈیفالٹ کا پروپیگنڈا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ملک واقعی ڈیفالٹ کر جائے، الیکشن ہوا تو پنجاب میں اس بار ہم اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ انتخابی مہم میں موجود ہوں، ن لیگ کی اس درخواست کو نوازشریف نے قبول کر لیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو پکڑی گئی تھی جس میں وہ آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بات کر رہے تھے، ان کے پاس اقتدار نہیں تو یہ ملک کی معیشت تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے شہادتیں آ رہی ہیں کہ ن لیگ کی قیادت پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، ہم اپنے کیسز کیوں ختم نہ کرائیں، ہمارے کیسز ختم ہو رہے ہیں تو انصاف کے مطابق ہو رہے ہیں۔
عمران اگر مگر چھوڑیں، اسمبلیاں توڑیں، پرویز الٰہی کو نئے سیٹ اپ میں وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے، وزیر داخلہ
لاہورپاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر…
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ڈیلی میل نے اپنی غلطی تسلیم کی اور معافی مانگی، یہ غلطی انہوں نے شہزاد اکبر کے کہنے پر کی، جھوٹے کیسز میں ان کو بھی قوم سے معافی مانگنی چاہیے، اس نے دوسروں پر جو جھوٹے الزامات لگائے یہ خود اس کرپشن میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا بھی اور ان کا بھی خون کا ٹیسٹ کرایا جائے، یہ کیوں توشہ خانہ پر بات نہیں کرتا، جواب نہیں دیتا کہ کیوں معیشت کو 50 ارب کا ٹیکا لگایا، کل بھی کہا تھا کہ ڈرامے چھوڑوں اسمبلی توڑو، وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑنے سے پہلے عدم اعتماد کا ووٹ لیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ فوج منظم ادارہ ہے وہاں کسی بندے کی پالیسی نہیں چلتی کہ باجوہ صاحب کی یا عاصم منیر کی پالیسی ہوگی، فوج میں پالیسی ادارے کی ہوتی ہے پہلے بھی پالیسی ادارے کی تھی اور اب بھی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی نے کیا ہمارے متعلق کوئی بات کی جو ہم سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے، انہو ں نے 2 اداروں سے متعلق بیان دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی، ان کے خلاف ہم نے وہ رویہ نہیں اپنایا جو انہوں نے ہمارے خلاف اپنایا تھا، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ہیں یہ ختم ہونے چاہیے، یہ انصاف کا تقاضا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم اور صدر کا پیغام
انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی نے پیغام جاری کیا ہے۔
-
بدقسمتی ہے ایک ذہنی مریض ملکی سیاست کا حصہ بن گیا، عبدالقادر پٹیل
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ایک ذہنی مریض پاکسانی سیاست کا حصہ بن گیا، پاکستان کا ستیاناس کردیا ہے۔
-
ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد کی کارروائی، ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث تھا۔
-
نوشہرہ: سی ٹی ڈی، پولیس کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
ہلاک ہونے والے چاروں افراد دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا 2 روزہ دورۂ سنگاپور
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا۔ جہاں بلاول بھٹو نے صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات کی۔
-
سیلاب کی صورت حال پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی
70 ارکان اسمبلی ایوان میں ہی نہیں آئے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس تجاویز کے بجائے سیاسی قیادتوں پر تنقید جاری رہی۔
-
سینیٹر اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔
-
تفتیشی افسران کی مکمل تربیت نہ ہونے سے انصاف فراہمی میں مشکلات ہیں، چیف جسٹس
چیف جسٹس نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کی صدارت کی، وفاقی شرعی عدالت سمیت ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک تھے۔
-
خیبرپختونخوا: خواتین کی تعلیم کیلئے یو ایس ایڈ کے پروجیکٹ کا افتتاح
خیبرپختونخوا میں خواتین کی تعلیم کے لیے یو ایس ایڈ کا 4 ملین ڈالر کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
-
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا
تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے جعلی بیانیہ شروع کیا، اور مرکزی رہنما فواد چوہدری سمیت دیگر نے اسے ری ٹوئٹ کردیا۔
-
ایس سی او کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی اہداف سے ہم آہنگی رکھتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے پاکستان قانون و انصاف کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سمیت مشترکہ اہداف حاصل کرنے کےلئے پُرعزم ہے۔
-
ایچ ای سی جیسے ادارے محنت سے بنتے ہیں، اختیارات چھین لیے تو سب بے کار ہوجائے گا، سینیٹر عرفان صدیقی
عرفان صدیقی جمعہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ریکٹرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ میں یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ آپ کی قرارداد پر غور کروں گا، اور اس بات پر قائل ہوں کی ایچ ای سی کو بے اختیار نہ کریں۔
-
اسمبلیاں توڑنے پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلاف سر اٹھانے لگا؟
بیرسٹر سیف نے بھی ناں ناں کرتے ہاں کردی کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
-
پلمبر کو اتوار کو بلایا، وہ جمعرات کو آگیا، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی والدہ کا انکشاف
پولیس کے مطابق بچی کے سر پر بھاری چیز ماری گئی، منہ پر تکیہ رکھ کے سانس بند کردی گئی۔
-
پی ٹی آئی سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے۔
-
ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی 8 دسمبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری
حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے بارے میں بتایا۔