
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران تحریکِ انصاف کے وکیل انور منصور نے اعتراض اٹھا دیا۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل انور منصور نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ نوٹس الیکشن کمیشن نے نہیں سیکریٹری نے 5 اگست کو پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے رول 6 کے تحت جاری کیا، نوٹس میں نہیں لکھا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جاری کیا گیا، نوٹس الیکشن کمیشن کو جاری کرنا چاہیے، سیکریٹری کے پاس اس کے اجراء کی اتھارٹی نہیں۔
انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی صورتِ حال میں کسی کو بھی اپنی اتھارٹی نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن کے اختیارات کسی ماتحت افسر کو نہیں سونپے جا سکتے۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کے فیصلے پر سب وزیر دستخط کرتے ہیں؟ کابینہ کے فیصلے کے بعد کابینہ کے نہیں سیکریٹری کے دستحط ہوتے ہیں، آپ کہنا چاہتے ہیں کمیشن کے تمام ممبران سائن کریں؟
پی ٹی آئی نے وکیل نے کہا کہ میں نے ایک درخواست بھی دی ہے، گواہان اور شاہدین کو بلانا چاہتا ہوں، آپ نے شوکاز نوٹس دیا ہے جو نیا پراسس ہے، مجھےجرح میں رپورٹ بنانے والوں اور بینک افسران کو کراس ایگزامن کرنا ہے۔
دورانِ سماعت ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ عمل مکمل ہو چکا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ یہ ایک الگ پراسس ہے، وہ پہلے الگ پراسس تھا، آپ نے اسکروٹنی میں شوکاز نہیں دیا تھا، ہم نے صرف اکاؤنٹ کی اسکروٹنی کی، پروسیڈنگ کا شوکاز نوٹس پہلا مرحلہ ہے، ابھی تک صرف معلومات ہے، بس ایک آرڈر ہے۔
وکیل انور منصور نے یہ بھی کہا کہ شوکاز کے بعد لازمی ہو گیا کہ میں جرح کروں، گواہان بھی لاؤں، ان افراد سے بات بھی کروں کہ اسکروٹنی رپورٹ میں کیا ہوا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ایڈیشنل سیکریٹری کام نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں: سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔
-
کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالی مرکزی ملزمہ راولپنڈی سے گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے راولپنڈی میں بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کراچی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
-
جنوبی وزیرستان: سٹی تھانہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے ناکام
خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
-
شہباز گِل کیخلاف مقدمے کے خاتمے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کرد ی گئی۔
-
فرانس: پاکستان بزنس فورم کا J7 گروپ کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے پاکستانی جے 7 گروپ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
-
عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے، محسن شاہنواز رانجھا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں جھوٹ بولا۔
-
نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
-
عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے: طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔
-
فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا: احسن اقبال
اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی کس آمد نی میں اضافے کےلیے سب کو کام کرنا ہوگا۔
-
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے دائر درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو خارج کردیا۔
-
سنا ہے مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے: بلاول
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔
-
کراچی: کے ایم سی انسپکٹر کے قتل کا 1 اور ملزم گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
-
لسبیلہ سلنڈر دھماکا، 10 زخمی سول اسپتال کراچی میں جاں بحق
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں ہوئے سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔
-
دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں کراچی کا دوسرا نمبر
سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
-
کراچی آنے والے مسافر کا دورانِ پرواز انتقال
اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا۔
-
پنجاب اسمبلی، بہترین آپشن پر عمل ہوجائے گا، فہد حسین
فہد حسین کا ’کیا پی ڈی ایم کی طرف سے پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ کے امیدوار کا آپشن ہے؟‘ کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں تمام آپشن میز پر ہیں۔