Categories
Breaking news

غیرحاضر رہنے والے افسران اور عملے کے خلاف انکوائری، وزیرتعلیم بلوچستان کا حکم جاری

Advertisement
Advertisement

وزیرتعلیم بلوچستان یار محمد رندوزیرتعلیم بلوچستان یار محمد رند نے متعلقہ دفاتر میں غیرحاضر رہنے والے افسران اور عملے کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے محکمہ تعلیم کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کے دفتر میں 90 فیصد افسران اور عملہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پائے گئے۔

دورے پر ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹراسکولز، 4 ڈپٹی ڈائریکٹر اور 4 ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔

اس موقع پر یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے دفتر میں بھی عملہ موجود نہیں، بلوچستان میں تعلیمی نظام تباہی کا دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا، غیرحاضر افسران اور دیگر عملے کے انکوائریاں کی جائے گی، بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ دفاتر کے دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *