Categories
Breaking news

غلام نبی میمن ایک بار پھر ایڈیشنل IG کراچی تعینات

سینئر پولیس افسر غلام نبی میمن کو ایک بار پھر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا —فائل فوٹو
سینئر پولیس افسر غلام نبی میمن کو ایک بار پھر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا —فائل فوٹو

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام نبی میمن کو ایک بار پھر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے غلام نبی میمن کی بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

غلام نبی میمن گزشتہ سال بھی کراچی پولیس چیف رہے جنہیں تبادلہ کر کے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ مقرر کر دیا گیا تھا۔

غلام نبی میمن کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کا امکان

کراچی کورونا وائرس کا شکار کراچی پولیس چیف غلام…

موجودہ کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کو تبادلہ کر کے ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے عہدے پر تعینات اللّٰہ بخش عرف جاوید اکبر اوڈھو کو تبادلہ کر کے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *