Categories
Breaking news

غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کیجانب سے قتل عام ہے: شیریں مزاری

غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کیجانب سے قتل عام ہے: شیریں مزاری

انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کیجانب سے قتل عام ہے۔

شیریں مزاری نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کواسرائیلی ریاستی دہشتگردی سےفلسطینیوں کومحفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنےکی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر 7 یاد رکھا جائے۔

غزہ، اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، مزید 8 فلسطینی شہید

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 140 ہوگئی

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 140 ہوگئی۔

دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *