Categories
Breaking news

غزہ میں انٹرنیشنل آبزرور فورس بھیجی جائے،انٹرنیشنل کانفرنس تاراگونا میں مطالبہ

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین کے شہر تاراگونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جمشید احمد بیگہ، نوید احمد بیگہ اور میاں عرفان ساجد نے ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام “فری کشمیر اور فری فلسطین “انٹرنیشنل کانرنفس کا اہتمام کیا۔جس میں پاکستانی، اسپانش،مراکشی اور فلسطینی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بیلجیم برسلز سے چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسرخصوصی طور پر شریک ہوئے۔انٹرنیشنل کانرنفس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد صمد نے حاصل کی۔ابتدائی تعارف صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان نے پیش کیا۔ انٹرنیشنل کانرنفس میں فلسطین اور کشمیر میں ہو نے والے مظالم کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔

انٹرنیشنل کانرنفس میں خصوصی طور پر 21 مئی 1990 کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔جب میر واعظ عمر فاروق کے والد میر واعظ مولوی محمد فاروق کو بھارتی ایجنٹوں نے اُن کے گھر پر شہید کر دیا۔ ان کے شہید ہونے سے ایک سال پہلے ہی اس تحریک میں جان پڑی تھی۔ شہر کے حوال علاقے میں بھارتی فوجیوں نے ایک شہید کے جنازے میں فائرنگ کر کے 70سوگواران کو شہید کردیا۔ 2002 میں اسی دن آل پارٹیز حیرت کانفرنس کے سربراہ خواجہ عبدالغنی لون کو بھارتی ایجنٹوں نے سری نگر میں اس وقت شہید کردیا جب وہ عیدگاہ میں ایک بہت بڑے جلسے کو خطاب کر کے واپس گھر جارہے تھے۔

انٹرنیشنل کانرنفس میں فلسطینی سماجی کارکن نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ساتھ پاکستان کھڑا ہے۔پوری دنیا بدل سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں بدلے گا۔وہ ہماری آواز بنتا رہے گا۔دیگر مقررین جن میں پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان ، صدر عرب گل، میاں عرفان ساجد نے فلسطین میں ہونے والے مظالم اور کشمیر میں لگے لاک ڈاون کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری ان مظالم کا نوٹس کیوں نہیں لیتی جبکہ یورپ انسانی حقوق کا چمپیئن ہے ۔کوئی جانور بھی تکلیف میں ہوتو وہاں پہنچ جاتے ہیں لیکن فلسطین اور کشمیر میں بسنے والے انسان، انسانی حقوق کے حق دار نہیں ہیں۔ ہم اس سیمینار کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مظلوموں کو انسان سمجھتے ہوئے ان کی مدد کی جائے اور ظالم کے پنجے سے آزاد کرایا جائے۔

چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ ہم دنیا کے دو بوچر ،بوچر آف گجرات،مقبوضہ کشمیر اوراسرائیلی وزیراعظم بوچر آف غزہ جو انسانیت کے قصائی ہیں ۔ہم ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔آج کی اس انٹرنیشنل کانرنفس میں ہم ایک مطالبہ کرتے ہیں۔کہ غزہ میں انٹرنیشنل آبزرور فورس بھیجی جائے۔جو وہاں ہونے والے مظالم کو انٹرنیشنل کمیونٹی تک پہنچائے،پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل میں دبنگ انداز میں پاکستان کا موقف پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ دنیا میں پاکستان کہاں کھڑا ہے۔اور پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیرخارجہ کے موقف کی بھر پور تائید کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *