Categories
Breaking news

غریب کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی، جہانگیر ترین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں غریب آدمی کا گزارہ کرنا مشکل ہوگیا، غریب کے لیے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔

کراچی میں جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کے دوران ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے آیا تھا۔

صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

دوسری طرف جہانگیر ترین نے کراچی میں سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے بھی ملاقات کی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.