Categories
Breaking news

عید کے دوسرے دن سیاحوں کا مری کی جانب رخ، سڑکوں پر ٹریفک جام

عید کے دوسرے دن سیاحوں کا مری کی جانب رخ، سڑکوں پر ٹریفک جام

عید کے دوسرے روز شہریوں نے تفریح کے لیے مری کا رخ کیا تو اسلام آباد میں بھارہ کہو سے مری ٹول پلازہ تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیاں پرفضا مقام پر گزارنا چاہتے ہیں لیکن ٹریفک جام میں پھنس کر تفریح کا مزہ خراب ہوجاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی کو مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مقررہ تعداد سے زائد گاڑیوں کی مری میں داخلے پر پابندی پر عمل درآمد کر وایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو جلد بحال کیا جائے، مری جانے والے سیاحوں کی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے رہنمائی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے باقاعدہ کنٹرول روم اور انفارمیشن ڈیسک قائم کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.