Categories
Breaking news

عید پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں، یاسمین راشد

عید پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عیدالفطر پر خصوصی وڈیو پیغام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث پنجاب میں 8ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

انہوں نے عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *