Categories
Breaking news

عید میلاد النبیﷺ کی آمد، وزیراعظم کی رہائش گاہ سجادی گئی

عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد پر بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کو سجادیا گیا، گھر کے باہر برقی قمقموں سے بھی آرائش کردی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 12 ربیع الاوّل کی تقریب کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاوّل کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی، پورے ملک میں بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاوّل کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی، اسلام آباد میں 12 ربیع الاوّل کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *