Categories
Breaking news

عید تعطیلات میں بھی شہباز شریف عمران خان کے اعصاب پر طاری ہیں، مریم اورنگزیب

عیدتعطیلات میں بھی شہبازشریف عمران خان کےاعصاب پہ طاری ہیں ،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات میں بھی شہباز شریف عمران خان کےاعصاب پر طاری ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو عید کے دن غریب عوام کی فکر نہیں ہے، عید کے دن دفتر کھلوا کر شہباز شریف کو ای سی ایل پہ ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری نہیں فطرانہ، زکوٰة، خیرات دے رہے ہیں، دوست ممالک صرف خیرات دے رہے ہیں تو اس میں شہباز شریف کا کیا قصور ہے؟۔

وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کل شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے عید پر آٹا، چینی، دوائی سستی کرنے کی ہدایت نہیں دی، عمران خان نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کاش آپ عید پر عوام کو اپنے استعفے کی خوشخبری سناتے، عمران صاحب کاش عید کے دن آپ عوام سے معافی مانگتے، کاش چینی، آٹا، دوائی مافیا، کمیشن خوروں کی گرفتاری کا حکم دیتے، کاش آپ 14000 ارب کا قرض لوٹنے والوں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے 450 ارب کی چینی چوری کرنےوالوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی ہدایت نہیں کی، 250 ارب کا آٹا چوری کرنیوالوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈالنےکی ہدایت نہیں کی، 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنیوالوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت نہیں کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے، عمران صاحب جان بوجھ کر توہین عدالت کر رہے ہیں، حکم ماننے سے دانستہ انکار عدالت کی توہین ہی نہیں، عدلیہ پر حملہ ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف بڑی خوشی سے عوام، اپنے بچوں، اہلِ خانہ کے ساتھ عید منا رہے ہیں، آپ کے اِس بغض، حسد، خوف کی کیفیت دیکھ کر دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *