Categories
Breaking news

عید الاضحی پر مویشی منڈیاں لگانے کا معاملہ

Advertisement

لاہور: محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تفصیلی ایس او پیز جاری کر دیے.مویشی منڈیاں شہر سے کم از کم 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر.مویشی منڈیاں کھلی جگہ پر لگائی جائیں جہاں سماجی فاصلہ ممکن ہو۔

مویشی باڑے، انتظامی دفاتر اور میڈیکل کیمپ کھلے اور ہوا دار ہوں۔داخلی اور خارجی راستے الگ الگ، محدود داخلے کی اجازت دی جائے۔پارکنگ کھلی جگہ، ایک گاڑی میں دو افراد سے زائد کو آنے کو اجازت نہ ہو۔بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان۔

داخلی راستوں پر قطار سسٹم، گاہکوں کو مویشوں کے باڑے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ماسک کے بغیر مویشی منڈی میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

مویشی منڈی میں لائیو سٹاک کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں، بیمار افرد کی اطلاع 1033پر فورا دی جائے۔ جانوروں سے کورونا وائرس پھیلنے کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم بیمار جانوروں کو فورا الگ کر دیا جائے۔ گانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے تمام انتظامات کیے جائیں۔پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر.

گاہک حضرات ہلکے رنگ کے کپڑے پہن کر منڈی جائیں تاکہ جوئیں فورا نظر آ سکیں.منڈیوں میں صرف بیوپاریوں کو کھانے کی سہولت فراہم کی جائے۔پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر.پھیری والوں کو منڈی میں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔عوامی آگاہی کے پیغامات جگہ جگہ نصب کیے جائیں۔مویشی منڈیوں کے داخلی راستے پرسینی ٹائزر ٹنل لگانے کی جازت نہ دی جائے۔

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *