Categories
Breaking news

عُمر بٹ کا بشریٰ انصاری سے معافی کا مطالبہ

پاکستان کے نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کے قریبی دوست عُمر بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بشریٰ انصاری اپنی نفرت انگیز پوسٹ پر جنت مرزا سے معافی مانگیں۔عُمر بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں نے بشریٰ انصاری کی پوسٹ دیکھی جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اداکارہ میں اخلاقیات کی کمی ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’جنت سے غلطی ہوئی تھی جس کی اُنہوں نے معافی مانگی تھی اور سب نے معاف کردیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا تھا لیکن اب یوں بشریٰ انصاری صاحبہ کا پوسٹ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔‘اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بشریٰ انصاری کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہم پر مذہب کا الزام لگائیں، ہمیں اسلام کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے۔‘
عُمر بٹ نے کہا کہ ’آپ پہلے خود دین کو اچھی طرح سمجھیں پھر آکر ہمیں سِکھائیں، بشریٰ انصاری صاحبہ کا جب دل کرتا ہے کسی کو بددعا دیتی ہیں تو کسی کے لیے غلط الفاظ کا استعمال کرتی ہیں۔‘
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ ’ہم انسان ہیں آپ کے الفاظ سے ہمیں بھی دُکھ ہوتا ہے لہٰذا آپ اپنی نفرت انگیز پوسٹ کے لیے جنت سے معافی مانگیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *