Categories
Breaking news

عورت کی کال کے جھانسے میں نہ آئیں، خود کو اغواء ہونے سے بچائیں، سندھ پولیس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ پولیس کی جانب سے شہریوں کو اغواء ہونے سے بچانے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر زور و شور سے مہم چلائی جا رہی ہے جس میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ، فیس بک یا فون پر کسی عورت کی آواز کے جھانسے میں آ کر اس سے ہرگز دوستی نہ کریں۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار اور ہوشیار کرتے ہوئے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے سوشل میڈیا پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ عورت کی آواز میں فون یا سوشل میڈیا کال پر اگر وہ کسی عورت سے دوستی کرتے ہیں اور وہ انہیں ملنے کے لیے سندھ کے علاقوں سکھر، گھوٹکی، شکار پور یا کشمور آنے کا کہے تو ایسا ہرگز نہ کریں اور خود کو اغواء ہونے سے بچائیں۔

عورت کی کال کے جھانسے میں نہ آئیں، خود کو اغواء ہونے سے بچائیں، سندھ پولیس

سوشل میڈیا پوسٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی شہری سے فون، فیس بک یا سوشل میڈیا کال پر دوستی کرتا ہے یا کسی کاروباری سلسلے میں گاڑی، ٹریکٹر، ٹرک، موٹر کار، تیتر یا دیگر پرکشش جانور وغیرہ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں بات کرتا ہے اور سکھر، گھوٹکی، شکار پور یا کشمور بلائے تو ہرگز نہ آئیں۔

پوسٹر میں شہریوں کو آگاہی دی گئی ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے بذریعہ کال بلائے جانے پر ان شہروں کا بلاوجہ رخ نہ کریں اور خود کو اغواء ہونے سے بچائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *