Categories
Breaking news

عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان

ووٹ چوری کرکے حکومت کروگے تو سینہ تان کر تمہارے سامنے آئیں گے، مولانافضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کرکے حکومت کروگے تو سینہ تان کر تمہارے سامنے آئیں گے۔

Advertisement

کوہاٹ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عزت دو، عوام کے حقوق کا تحفظ کرو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملک میں صرف اسلام کا نعرہ لگے گا، باقی کسی کو نہیں مانتے، جب اسلامی قانون ملک میں نہ ہو، امن قائم نہیں ہو سکتا۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام محترم شہری ہیں، ووٹ چوری کی اجازت نہیں ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے ، عمران کی حکومت چور دروازے سے آئی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ قوم کی عزت و ناموس کا خیال رکھا جائے، ملک میں آئین کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *