Categories
Breaking news

عوام سے گزارش ہے شب برأت پر اپنے گھروں میں رہیں، سید مراد علی شاہ

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ شب برات پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس اور شب برأت کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ شب برات مغفرت اور رحمت کی رات ہے، عوام سے اپیل ہے کہ عوام شب برأت پر اپنے گھروں میں ہی رہیں ملک و قوم کے لیے دعائیں کریں، آج رات اپنے پیاروں جو اس فانی جہاں کو چھوڑ کر مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغرفت کے لیے گھروں میں بیٹھ کر دعا کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس س متعلق صوبہ سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ آج کورونا کے خلاف جنگ میں 2 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ابھی تک 20 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کئے ہیں اور اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10981 ہو گئی ہے ۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 50 نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کیسز کی کل تعداد 1036 ہوگئی ہے جبکہ 382 مریض گھروں میں آئیسولیشن ہیں اور 97 مریض مختلف آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے، آپ احتیاط کریں اور ا گر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد کوئی نہیں کرے گا۔

سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتےہوئے کہا کہ ہم سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، علماءکرام سے درخواست ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برأت کی فضیلت پر بات کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک بار بھر عوام سے گزارش ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رب العزت ہماری دھرتی کو شاد آباد رکھے اور مصیبتوں سے نجات عطا فرمائے اور اللّٰہ پاک ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *