Categories
Breaking news

عوام اور شوبز اسٹارز پاک فوج کی حمایت میں نکل آئے

پاکستان کے عوام اور شوبز اسٹار فوج اور اُس کی قیادت کے حمایت میں نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر فوج اور قیادت کے خلاف توہین آمیز مہم کا مقابلہ کرنے عوام اور شو بز ستارے میدان میں آگئے ہیں۔

پاک فوج اور فوجی قیادت کی حمایت میں عوام اور شوبز اسٹار نے بڑی تعداد میں ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں۔

اپنے پیغامات میں عوام اور شوبز اسٹارز نے پاک فوج کی ایک آواز پر لبیک کہنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پا ک فوج کی ایک آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں، دشمن فوج اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں لگا ہوا ہے۔

اپنے پیغامات میں مزید کہا کہ دشمن کی چال کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ پاکستان کو کبھی کوئی بیرونی ہاتھ نقصان نہیں پہنچاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.