Categories
Breaking news

عمر کے ساتھ انجری سے نجات پانے میں دیر لگتی ہے، ‏اعصام الحق

Advertisement

عمر کے ساتھ انجری سے نجات پانے میں دیر لگتی ہے، ‏اعصام الحق

‏ ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اب محسوس ہو رہا ہے کہ عمر کے ساتھ انجری سے نجات پانے میں دیر لگتی ہے۔چند ہفتے قبل گھر میں بھانجوں کے ساتھ کھیلتے ہو ئے اعصام الحق کا پاؤں زخمی ہو گیا تھا اور انہیں ٹینس سے دور ہونا پڑا تاہم اب اعصام الحق نے ٹریننگ کا آغاز کردیا…

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اوپن میں شرکت کے لیے پر امید ہوں، فروری کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کھیلنے کے بعد مارچ میں یورپ میں ہونے والے تین چار ٹورنامنٹس میں حصہ لوں گا۔

Advertisement

‏اعصام الحق پاکستان میں جاپان کے خلاف ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی کے لیے بڑے پرجوش ہیں۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ مارچ میں ہونے والے جاپان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کا بہت انتظار ہے، پرجوش ہوں کہ جاپان جیسی بڑی ٹیم پاکستان میں مارچ کے آخر میں ڈیوس کپ کے لیے آرہی ہے، جاپان کا آنا بہت خوش آئند ہے اس سے نوجوانوں میں ٹینس کو فروغ ملے گا ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *