Categories
Breaking news

عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں، ذلفی بخاری

عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں، ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں، عمر فاروق ظہور کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ اُن دونوں کی دوستی ہے۔

فواد چوہدری پھرجھوٹے ثابت، ذلفی بخاری سے بھی غلطی ہوگئی

سولہ نومبر کو دونوں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی،پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔

اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پوری زندگی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر فاروق ظہور کا ذہنی توازن درست نہیں۔

اس سے قبل عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے گھڑی کی پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کروائی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ ذلفی بخاری نے ہی ڈیلر سے رابطہ کرکے ویب سائٹ پر مارکیٹنگ کرنے کا کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھڑی کے معاملے پر میں نے اسٹائل واچز سے بات کی، ان سے پوچھا کہ آپ کا نام آرہا ہے، آپ نے ٹرانزیکشنز کیں؟

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *