لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے چودھری سرور کی برطرفی کے بعد پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا۔اس تقرری کا وزیراطلاعات فواد چودھری نے اعلان کردیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
اس سے پہلے فواد چودھری نے بتایا تھا کہ "وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے"