Categories
Breaking news

عمر امین گنڈاپور نے اپنی نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور نے اپنی نا اہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور نے اپنی نا اہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے اپنی نا اہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمر امین گنڈا پور کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر قانون دان بیرسٹر سید علی ظفر کے ذریعے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر امین گنڈا پور کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی آئی خان کے سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔

عمر امین گنڈاپور کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور امیدوار برائے سٹی میئر عمر امین گنڈاپور نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمر امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے ساتھ فیصلے کی معطلی کی متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

حکمِ امتناع کی متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ سمری انکوائری کے بغیر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

عمر امین گنڈا پور نے عدالت سے درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمشنر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

علی امین گنڈا پور کے بھائی نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمر امین گنڈا پور کی نا اہلی کا 7 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پر امید ہیں کہ وہاں سے انصاف ملے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی قیادت سے کوئی گلہ نہیں ہے، اپنی جماعت کے ساتھ تھا اور جماعت کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ ڈی آئی خان سے سٹی میئر کی نشست کا الیکشن 13 فروری کو ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.