Categories
Breaking news

عمرکوٹ: 15 سالہ لڑکی سے گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی

Advertisement
Advertisement

دو ملزمان نے زبردستی گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا

پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ عمر کوٹ کے گاؤں ہیرآباد میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے زبردستی گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

زیادتی کا مقدمہ عمرکوٹ کے تھانہ سٹی میں لڑکی کے چچا کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

واقعہ کے خلاف عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے شہریوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب عمرکوٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے سیمپل لے لیے گئے ہیں جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *