Categories
Breaking news

عمران کے ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤںڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، رانا ثناءاللّٰہ

رانا ثنااللّٰہ - فوٹو: فائل
رانا ثنااللّٰہ – فوٹو: فائل

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کا پٹر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، میں نے تو کہہ دیا ہے کہ معاملات کو میرٹ پر دیکھ کر فیصلہ کرلیں۔

پریڈ گراؤنڈ میں عمران کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر اعتراض نہیں، جی ایچ کیو

علی نواز اعوان نے کہا کہ اب جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ کی اجازت دے دی، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے منع کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ غیر سیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کی شان ہے اب انہوں نے دھرنا بھی نواز شریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو چیزیں ملی ہیں 2 بندے ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں، دو بندے کسی طرف سے بھی اس کیس سے نہیں نکل سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لندن سے جو بندہ الزامات لگا رہا ہے وہ فراڈیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم چیف جسٹس کو ارشد شریف اور دیگر معاملات سے متعلق خط لکھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی والدہ کے اطمینان کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو کہا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کے ساتھ تمام چیزیں ڈسکس کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *