Categories
Breaking news

عمران کے اقتدار میں آنے کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، فیصل کنڈی

عمران کے اقتدار میں آنے کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، فیصل کنڈی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب آپ دوبارہ اقتدار میں آکر کریں گے کیا؟ آپ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی علیمہ خان، فرح گوگی سمیت عمران کے مالی سہولت کاروں کیلئے تھی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کو نیلام گھر سمجھ کر لوٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ہوں گے مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے بعد۔ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 15 ارب روپے سیاسی مہم جوئی پر خرچ کر دیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *