
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اس کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمے داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ 30 اگست تک اہم وقت ہے۔
Table of Contents
مجھے سنگل آؤٹ اور نااہل کرنیکا حکومتی خواب پورا نہیں ہوگا، عمران خان
اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا…
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے سنگل آئوٹ اور نااہل کرنے کا حکومتی خواب پورا نہیں ہوگا۔
اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرکے دکھائیں اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان: مزید 673 کورونا کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔
-
عمران الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتائیں، (ن) لیگ، پی پی
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتانے کا مطالبہ کردیا۔
-
امیدوار نہیں ملے، اس لیے عمران 9 نشستوں پر انتخاب لڑیں گے، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں 9 نشستوں پر اُمیدوار نہیں مل رہے ، اس لیے عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
-
سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز
سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہوگیا۔
-
شہداء کے جنازے میں میرے شریک نہ ہونے پر غیرضروری تنازع کھڑا کیا گیا، صدر
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہداء کے جنازے میں میرے شرکت نہ کرنے سے غیر ضروری تنازع کھڑا کیا گیا، نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کرتا ہوں، ایسا کرنے والے ہماری ثقافت اور مذہب سے واقف نہیں۔
-
ہیلی کاپٹر حادثہ، آرمی چیف کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں میجرجنرل امجد حنیف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
-
ہاشم ڈوگر کی وزارت داخلہ کے جواب میں عبدالغفار ڈوگر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
سردار ہاشم ڈوگر کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جبکہ عبدالغفار ڈوگر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں۔
-
اسٹیٹ بینک کا درآمدات پر کیش مارجن میں نرمی کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے درآمدات پر کیش مارجن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
-
وفاق نے بارش و سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی لگادی
وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔
-
محمد میاں سومرو کی اسپیکر قومی اسمبلی سے معذرت
محمد میاں سومرو نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک میری ایوان سے چھٹی منظور کی جائے۔
-
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر 910 اعتراضات موصول ہوئے، اعتراضات کو یکم جولائی سے 30 جولائی تک سماعت کے بعد نمٹایا گیا۔
-
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، 5 اگست کے اقدام پر احتجاجی مراسلہ حوالے
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔
-
این اے 157: 12 امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے 157 کے ضمنی الیکشن کے مجموعی طور پر 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
-
کوٹری دھماکے کی پولیس تحقیقات میں اہم انکشافات
کوٹری ڈی سی آفس کے قریب گزشتہ روز کے دھماکے کے معاملے میں پولیس تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
-
بلاول بھٹو کی جوزف بوریل سے کمبوڈیا میں ملاقات
یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔
-
تاحیات نااہلی کا چوتھا شکار عمران خان ہوسکتے ہیں، اسحاق ڈار
سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے۔