Categories
Breaking news

عمران نے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر کو سیاسی نعرے بازی کے لیے بھیجا، ذیشان ملک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے سابق مشیر صاحب زادہ جہانگیر کو سیاسی نعرے بازی کرنے کے لیے وہاں بھیجا۔

ذیشان ملک نے کہا کہ صاحب زادہ جہانگیر مدینہ منورہ میں موجود تھے، انہوں نے مدینہ روانگی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر صاحبزادہ جہانگیر کی تصویریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ جن میں وہ مسجد نبوی میں لوگوں کے ساتھ نعرے لگاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس پر صحافی سرل المیڈا نے صاحبزادہ جہانگیر کی مدینہ روانگی کی تصویر پر تبصرہ کیا ہے کہ مشن مکمل ہوا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.