Categories
Breaking news

عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا: شہباز شریف

عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

’جیو نیوز‘ سے موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حرکت کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا گیا اور اسپیکر نے عجلت میں تحریک کو رد کر دیا۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑ دی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں، ملک میں خلاء پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ یہ منٹ اور گھنٹے انتہائی خطرناک ہیں، مکمل خلاء ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، عمران نیازی نے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیا ہ ترین دن گنا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.