Categories
Breaking news

عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، حمزہ شہباز

عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے حکومت میں جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

جاتی امرا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نااہل حکومت نے لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنادیا ہے، ہم انشا اللّٰہ لاہور کو پھر سے شہباز شریف دور کا شہر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے کام کرنے ہیں کہ اللّٰہ کی مخلوق کی بھلائی ہو، شہر لاہور میں غریب آدمی کیلئے کمیٹیاں بناؤں گا، نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ راستے بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے آج وقت بدلا، کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں، عید پر نادار اور مستحق لوگوں کا خاص خیال رکھیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ غریب کے بچے کے پاس آج بھی کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں بے حال ہیں، سابق وزیر اعظم عمران نیازی نے قوم کیلئے کچھ نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.