Categories
Breaking news

عمران نیازی جیسے شخص کو اقتدار دلوانا تاریخی غلطی تھی، شاہی سید

عمران نیازی جیسے شخص کو اقتدار دلوانا تاریخی غلطی تھی، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ عمران نیازی کبھی کہتا ہے مجھے 4 گولیاں لگیں تو کبھی کہتا ہے ایک گولی کے 4 ٹکڑے لگے۔

کراچی میں این اے پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاہی سید نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی شفاف جوڈیشل تحقیقات ہونا چاہئیں، عمران نیازی ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو ملک کے ہر ادارے میں خرابی نظر آ رہی ہے، عمران نیازی جیسے شخص کو اقتدار دلوانا تاریخی غلطی تھی۔

اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں لوٹ کھسوٹ کر رہی ہے، کراچی کی سڑکوں کا برا حال ہے اور یہ یہاں پر بسیں چلانے کے دعوی کر رہے ہیں۔

شاہی سید نے یہ بھی کہا کہ مجاہد کالونی میں گھر گرائےجانے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت لوگوں سے چھت نہ چھینے، بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *