Categories
Breaking news

عمران عباس کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی

Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر 40 لاکھ فالوورز حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔اپنی جاندار اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والے عمران عباس نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکار عمران عباس نے لکھا کہ ’آپ سب کی محبتوں کا 40 لاکھ مرتبہ شکریہ ۔‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اس تعاون اور محبت کے جواب میں آپ سب کے لیے بھی بہت سا پیار۔‘انہوں نے فالوورز کی تعداد 40لاکھ ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی 40 لاکھ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ان سے اتنا پیار کرتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *