Categories
Breaking news

عمران عباس کی نظر میں 2020 میں سب سے اچھا کیا ہوا ہے؟

Advertisement

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو رواں سال کی سب سے اچھی بات کے بارے میں بتادیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس نے 2020 کے اختتام کے حوالے سے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’2020 میں سب سے اچھی چیز جو ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ ہم آج یہ پیغام پڑھ رہے ہیں یعنی اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اس مشکل سال میں بھی زندہ رکھا ہے۔‘اداکار نے کہا کہ ’ہمیں اپنی زندگی کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکرادا کرنا چاہیے۔‘عمران عباس نے اس معنی خیز پوسٹ کو ایک خاص کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں زندہ رکھنے کے لیے اللہ کا شکر ادا کریں۔‘اداکار نے مزید لکھا کہ ’زندگی اور صحت ہی خدا کا سب سے بڑا تحفہ ہے لہٰذا ہمیشہ اُس کے شُکر گزار رہیں۔‘

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *