Categories
Breaking news

عمران عباس بچپن میں کیسے نظر آ تے تھے؟

پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ننھے منّے اور معصوم سے بچے نظر آ رہے ہیں۔
عمران عباس کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، عمران عباس کو متعدد بار ایشیا ء کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔تیکھے نین نقش کے مالک عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔عمران عباس کا اپنی اس بچپن کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میر ے بچپن کے دن، کچھ خوابوں کی تکمیل پیچھے بھاگتے ہوئے انہوں نے یہ بچہ کہیں کھو دیا ہے۔‘عمران عباس کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ آج کی طرح اپنے بچپن میں بے انتہا خوبصورتی کے مالک تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *