Categories
Breaking news

عمران صاحب قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپکو این آر او چاہیے، مریم اورنگزیب

Advertisement
جنگ نیوز

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ہمت کرکے قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن سے تحقیقات نہیں ہونی چاہیے، اُنہیں سے تحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سےتحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے۔

بہت عرصے سےشہزاد اکبر میڈیا پرآکر کاغذ نہیں لہرا رہے، عطا تارڑ

رہنما مسلم لیگ ن عطا تاڑر کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے نیب کیسز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی مثال ہی بنی ہے، بہت عرصے سے شہزاد اکبر بھی میڈیا پر آ کر کاغذ نہیں لہرا رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید متنازعہ شخصیت اور معاہدہ کرنے والوں میں شامل تھے، براڈ شیٹ نیب معاہدے کے وقت شیخ عظمت سعید ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی، نیب بطورادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے۔

مریم اورنگزیب کا سال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر سے کروائی جانے والی تحقیقات کیسے شفاف اور منصفانہ ہوسکتی ہیں؟

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *