Categories
Breaking news

عمران دور حکومت میں گردشی قرض 2400 ارب سے زائد ہوچکا، مصدق ملک

عمران دور حکومت میں گردشی قرض 2400 ارب سے زائد ہوچکا، مصدق ملک

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں گردشی قرض 1100 ارب کا تھا، عمران دور حکومت میں گردشی قرض 2400 ارب سے زائد ہوچکا۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں ہر طرف لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی، نواز شریف کی حکومت نے 12000 میگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی تھی، ملکی بجلی پیداوار کی صلاحیت 35000 میگا واٹ تک پہنچ گئی تھی۔

مصدق ملک نے کہا کہ بدقسمتی ہے 2022 میں وہی اضافی 12000 میگاواٹ بجلی بند ہے، عمران حکومت نے 4 ڈالر کی ایل این جی نہیں خریدی، اب 22 سے 28 ڈالر کی ایل این جی خریدی جا رہی ہے، ایل این جی جن محکموں نے منگوانی تھی وہ نیب کے ڈر سے کسی کاغذ پر دستخط کرنے کو تیار نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان عوامل کی وجہ سے عوام کو آج مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا ہے، عمران خان کی نااہل حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.