Categories
Breaking news

عمران خان NRO دیدیں تو سب ان کے نعرے لگائیں گے، علی امین

Advertisement

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان این آر او دے دیں تو سب عمران خان کے نعرے لگائیں گے۔

اسکردو کے علاقے سرمک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ عمران خان نے کینسر اور نوجوانوں کیلئے مفت یونیورسٹی بنائی۔

علی امین گنڈاپور کا مریم پر ٹیکس کے پیسوں سے سرجری کرانیکا الزام

اسلام آباد،اسکردو( نمائندہ جنگ ،اے پی پی )وفاقی…

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دل میں لوگوں کے لیے درد ہے، ووٹ آپ کے 5 سال کی ترقی کا فیصلہ کرتا ہے، کے پی کے حکومت میں عمران خان نے جہیز کی لعنت ختم کی۔

علی امین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آپ کی 72 سالہ محرومی دور کر کے صوبے کا اعلان کیا، جو ہماری فوج کا وفادار نہیں وہ پاکستان کا وفادار نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوٹنے والے، مال کھانے والے آپ کے درمیان کیسے آتے ہیں؟ زرداری کے پاس ایک سینما تھا آج وہ دنیا کا امیر ترین آدمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے چیئرمین کو میں نے شکست دی، ساری اپوزیشن پارٹیاں کہتی ہیں کہ ہماری چوری معاف کر دیں۔

علی امین گنڈا پور کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہو کر آپ کے سامنے ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز کے اکاؤنٹ میں کھربوں ڈالر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *