Categories
Breaking news

عمران خان 26 نومبر کو خود راولپنڈی آئیں گے، شاہ محمود قریشی

عمران خان 26 نومبر کو خود راولپنڈی آئیں گے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان 26 نومبر کو خود راولپنڈی آئیں گے۔

لاہور کے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن پر اصرار ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کی ایف آئی آر ہماری تسلی کے مطابق نہیں کاٹی گئی، ہم نے تین شخصیات کو نامزد کیا، تین ناموں کے باعث ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، ایک ایف آئی آر کاٹی گئی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بےنقاب ہوا، جب تک یہ شخصیات اپنے عہدوں پر ہیں ہمیں انصاف کی توقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اس پر متفق ہے ان تینوں شخصیات کو عہدوں سے الگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ روات تک پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا، پورے پنجاب میں کہیں بھی نقص امن پیدا نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے میں اگر کسی پر انگلی اٹھائی جاتی ہے تو وہ عہدے سے الگ ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ 26 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، پنڈی اور مری روڈ کا انتخاب ہوا ہے جہاں لوگ جمع ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر عوام میں غصہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *