Categories
Breaking news

عمران خان 26 نومبر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور تیاریوں کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

ٹیلیفونک رابطوں میں عمران خان کی روانگی کے معاملات پر مشاورت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی میں کتنے روز قیام ہوگا فیصلہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کیا جائے گا۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ قافلوں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے صوبائی وزراء خیمہ بستی میں قافلوں کی میزبانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو 25 نومبر تک راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سینٹرل پنجاب سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو 26 نومبر دوپہر ایک بجے سے پہلے راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *