
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں انتشار ہوگا، 17 دسمبر کو اپنے خطاب میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دوں گا، ہمارے اراکین قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے کہیں گے کہ ہمارے استعفے قبول کرو۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شرمناک طریقے سے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز ختم کیے جا رہے ہیں، اب زرداری مافیا کو بھی معاف کیا جائے گا، معیشت اس لیے تباہ ہورہی ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں۔
اسمبلیاں توڑنے سے قبل تونسہ کو ضلع بنا دیں گے، عمران خان
عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ کو عرصے سے ضلع بنانے پر کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ضلع کا درجہ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، معیشت اس لیے تباہ ہو رہی ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں، بڑے ڈاکو جو مفرور تھے آج وہ واپس آ رہے ہیں اور ان کے کیسز ختم ہو رہے ہیں، ان چوروں کو این آر او ٹو دے کر پاک کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ان کو این آر او ٹو دیا ہے، سلیمان شہباز واپس آکر کہتا ہے کہ اس کے ساتھ کتنا ظلم ہوا ہے، کیسز سے جڑے افراد ہارٹ اٹیک سے کیسے انتقال کر جاتے ہیں، کوئی اس کی تحقیقات تو کرے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 88 فیصد بزنس مین کہتے ہیں انہیں اس حکومت پر بھروسہ نہیں، پاکستان کی کریڈٹ رسک 100 فیصد بڑھ گئی ہے، جب ہم حکومت میں تھے تو کریڈٹ رسک 5 فیصد تھی، معیشت سکڑتی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، ملک میں بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ سازش کے تحت ملک کے ساتھ کیا گیا ہے، ملک ڈیفالٹ کر جائے تو سب سے پہلے نیشنل سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو بیل آوٹ کرنے والے کیا قیمت مانگیں گے ہم سب جانتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں کسی سے کوئی مدد نہیں مانگ رہا، چاہتا ہوں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے میں اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ رہا ہوں، سات مہینوں میں ہمارے ساتھ کھل کر دشمنی کی گئی، توشہ خانہ کیس کے پیچھے کون تھا؟
عمران خان نے کہا کہ میں پرویز مشرف کے مارشل لاء کے خلاف تھا اور جیل بھی گیا، جب حکومت میں تھے باجوہ نے کہا تھا احتساب کو چھوڑ دیں معیشت پر دھیان دیں، باجوہ نے فیٹف کے وقت کہا کہ اپوزیشن کو این آر او ٹو دے دو۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے پتا ہے کس نے مجھ پر حملہ کروایا، بطور سابق وزیراعظم خود پر حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، ہم مقبوضہ کشمیر میں برے حالات کی بات کرتے ہیں یہاں کون سے انسانی حقوق ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل مشرف پر تنقید کرتے تھے کیا وہ ہم فوج کی تنقید کرتے تھے؟ قوم فوج سے پیار کرتی ہے، ہمیں آزاد رکھنے والی فوج ہے، قطعی اسٹیبلشمنٹ سے مدد نہیں مانگ رہا، میرا منہ بند کرنے کے لیے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا الیکشن کمشنر سندھ حکومت کا ملازم ہے یہ آزاد الیکشن کمشنر نہیں ہے، الیکشن کمشنر سندھ کے خلاف ہمارا کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں پڑا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا ایجنڈا مجھے نا اہل کروانا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
محمود خان نے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
-
اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن، عام انتخابات کے نسبت حساس قرار
اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو عام انتخابات کے نسبت حساس قرار دے دیا گیا۔
-
بی این پی مینگل حکومت میں رہے گی یا نہیں؟ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب
اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا ہمارے وسائل، کوئی بلوچستان سے متعلق سنجیدہ نہیں۔
-
پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
-
عمران خان پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ق لیگ کو اعتماد میں لیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام ڈویژن کےارکان اسمبلی سےمشاورت مکمل کر چکے ہیں، ارکان اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔
-
صوبے کے تمام علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی، وزیراعلیٰ سندھ
سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 3 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔
-
ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ کی صدر سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
-
وفاق صوبے کے 180 ارب روپے جلد ادا کرے، مشتاق غنی
مشتاق غنی نے کہا کہ بقایا جات ادا نہ کیے تو کے پی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کریں گے۔
-
اسمبلیاں توڑنے سے قبل تونسہ کو ضلع بنا دیں گے، عمران خان
عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ کو عرصے سے ضلع بنانے پر کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ضلع کا درجہ نہیں دیا گیا۔
-
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق کم کرنے کی ہدایت کردی۔
-
گوادر: جیوانی میں تیل کے نجی ڈپو میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
لیویز حکام نے بتایا کہ تیل کے نجی ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، آگ لگنے سے گاڑیاں اور کشتیاں جل گئیں۔
-
نیب قانون میں نہیں لکھا آرمی افسران کا احتساب آرمی ایکٹ کے تحت ہوگا، عدالت
پی ٹی آئی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ قومی اسمبلی کے رکن ہیں یا نہیں؟
-
کراچی: پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اماراتی قونصل جنرل
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے زیر اہتمام افضال تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد۔
-
پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
-
تحریک انصاف نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی، مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی ہے۔
-
بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کو دے رہے ہیں: وزیرِمملکت برائے خارجہ
وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 سال میں 1230 حملے ہوئے ہیں جو ’را‘ کے اسپانسرڈ تھے۔