Categories
Breaking news

عمران خان کے دور میں کوئی تحفہ نہیں لیا: طاہر محمود اشرفی

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

وزيرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرقِ وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے دور میں کوئی تحفہ نہیں لیا۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں ملنے والے تحائف توشہ خانے میں جمع کروائے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کی وجہ سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے قائدین کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے، ملک کے مذہبی طبقے نے باہمی رواداری کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

ارشد شریف کے خون پر بغیر سوچے سمجھے سیاست ہو رہی ہے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

حافظ طاہرمحمود اشرفی نے مزید کہا ہے کہ عدم رواداری کے خاتمے کے لیے کوششیں ہونی چاہئیں ، فوج اور قوم کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی ختم ہوئی۔

وزيرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرقِ وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ مذاکرات سے ملنی ہے، جتھہ بندی سے نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *