
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ملکی کرنسی کی قدر 53 فیصد کم ہوگئی۔
گوجرانوالہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ آج میرے سامنے پہلوانوں کا سمندر موجود ہے، یہاں ماؤں بہنوں کی موجودگی ثبوت ہے کہ اب حقیقی تبدیلی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف ایک سیاسی ورکر نہیں، میں اسلامی نظام کا علمبردار ہوں، شرعی نظام آئے گا ہر کسی کو اس کا حق ملے گا، آج اس ملک میں مسائل کی بنیادی وجہ اللّٰہ کے نظام کا نہ ہونا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے قوانین پاس ہوئے، آئی ایم ایف کا قانون پاس کیا، عمران خان نے عوام کے ساتھ کیا کوئی بھی وعدہ نہیں نبھایا۔
اُن کا کہنا تھاکہ گورنر پنجاب نے لندن میں کہا کہ سب کچھ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے جبکہ ماہرین معاشیات کہتے سقوط ڈھاکہ کے بعد سب سے بڑا نقصان ہوا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے آنکھیں بند کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر دستخط کیے، پٹرول 160 روپے لٹر ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹا، ادویات چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، عمران خان کی حکومت میں ہماری کرنسی کی قدر میں 53 فیصد کمی ہوئی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
نوکوٹ میں 2 خواتین کے اغواء اور مبینہ زیادتی کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
جوڈیشل مجسٹریٹ ڈگری کی عدالت نےکیس اے ٹی سی منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔
-
ایدھی ویلفیئر ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے کابل پہنچ گئی
ایدھی ویلفیئر کی ایک ٹیم سعد ایدھی کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں کے لیے کابل پہنچی ہے۔
-
ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر مبینہ تشدد کی انکوائری کا حکم دے دیا
عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی تشدد کی انکوائری رپورٹ جمع کروائیں، دوران حراست پولیس اسٹیشن میں تشدد ناقابل برداشت ہے۔
-
سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے 5 کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن 19 فروری ہے، فیصل واواڈ کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔
-
نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا غلطی تھی، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا غلطی تھی،پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیرسولر پرچل رہی ہے۔
-
صحافی اطہر متین کے قاتلوں تک جلد پہنچ جائینگے: کراچی پولیس چیف
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں سے متعلق کچھ مواد ملا ہے، قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے۔
-
سعید غنی کا کراچی میں جرائم کم نہ ہونے کا اعتراف
سندھ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔
-
مہنگے پیٹرول کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا احتجاج
کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعتِ اسلامی کی جانب سے لسبیلہ چوک پر احتجاج کیا گیا۔
-
فواد چوہدری نے مریم نواز کو کیا مشورہ دیدیا؟
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مشورہ دے ڈالا۔
-
صحافی اطہر متین قتل، سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈنگ نہ ہو سکی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی پر صحافی اطہر متین پر حملے کے وقت بجلی بندش کی بنا پر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈنگ نہ ہو سکی۔
-
وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے
وزیراعظم عمران خان عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔
-
کراچی: صحافی اطہر متین پر حملہ کرنیوالے ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیو سٹار چورنگی پر صحافی اطہر متین پر حملے کے بعد فرار ہوتے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔
-
محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔
-
ملزمان اطہر متین کو نہیں لوٹ رہے تھے، ایس ایس پی سینٹرل
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان صحافی اطہر متین کو نہیں بلکہ کسی دوسرے شہری کو لوٹ رہے تھے۔
-
کراچی میں صحافی کے قتل پر افسوس ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔
-
آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ کے خلاف پیکا ایکٹ اور دہشت گردی کے مقدمات کے اخراج کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی رپورٹ طلب کر لی۔