پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران سیٹلائٹ ڈگری کالج راولپنڈی کا ہال خالی ہوگیا، عمران خان کا خطاب شروع ہونے سے پہلے ہال میں طالبات کی کثیر تعداد تھی، خطاب شروع ہوتے ہی طالبات ہال سے اٹھ کر چلی گئیں۔
عمران خان نے آج ملک بھر کے طلبا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے طالب علموں پر محنت کر کے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر زور دیا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے خطاب کے دوران راولپنڈی کے سیٹلائٹ ڈگری کالج کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب کے آغاز میں ہال طلبا و طالبات سے بھرا ہوا تھا تاہم عمران خان کے خطاب کے دوران ہی زیادہ تر طالبات ہال سے اٹھ کر چلی گئیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈالر کی صورتحال پر کل اہم اجلاس طلب، آئی ایس آئی حکام بھی شرکت کریں گے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی اور سیکریٹری خزانہ شریک ہوں گے۔
-
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
-
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو عملی سیاست میں آنے کی دعوت
چکوال میں ایک سیاسی اجتماع میں لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے شریک تھے۔
-
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
دانیا شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔
-
لاہور: ملالہ یوسفزئی کی شوہر اور والدین کے ہمراہ تاریخی مقامات کی سیر
ملالہ نے شاہی قلعہ میں والدین سسرال اور شوہر کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔
-
سیلاب کی تباہی کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی کرے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے برآمدات کے مسائل ہیں۔ سیلاب کی تباہی کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی کرے۔
-
میں الیکشن لڑتا ہوں تو زمین بیچتا ہوں، میری زمین کم ہوگئی ہے، نور عالم خان
نور عالم خان نے کہا کہ سابقہ حکومت میں وزارت حج میں کرپشن کے بھی ثبوت آگئے ہیں، نیب کو جتنے بھی کیس دیے ہیں، ان پر کارروائی بہت سست ہے۔
-
پاکستان بنانا ریپبلک نہیں، وقتی مشکلات سے باہر نکل جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بےپَرکی اڑانا ہے، سب سے بڑاجرم اپنے ملک میں ناامیدی پیدا کرنا ہے۔
-
ٍٍآرمی چیف سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی۔
-
فرید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
سرکاری اعلامیہ کے مطابق فرید ایکسپریس 22 دسمبر سے 18 کوچز کے ساتھ چلے گی۔ وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس رواں ماہ چلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
مونس الہٰی کی 24 گھنٹے میں عمران سے دوسری ملاقات
ملاقات میں مونس الہٰی کے ہمراہ چوہدری حسین الہٰی بھی موجود تھے۔
-
امریکا و پاکستان کو مشترکہ تعاون سے بڑی کامیابیاں ملیں، فاصلوں سے نقصان ہوا، وزیر خارجہ
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دو طرفہ تعلقات میں مثبت سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
-
پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
پرویز الہٰی نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں پھر یقین تو ضرور دلا دیا کہ عمران جب کہیں گے تب اسمبلی توڑ دیں گے، لیکن عمران خان کب کہیں گے؟
-
نیب حکام زبردستی کیس چلانے کیلئے ہدایات دے رہے ہیں، اسپیشل کورٹ سینٹرل
اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے احتساب عدالت سے ملزم رمضان کا کیس واپس ہونے پر فیصلہ جاری کیا۔
-
قانون حرکت میں آئے تو عمران کی گرفتاری کبھی بھی ہو سکتی ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں نہ صرف ملکی معیشت تباہ کی بلکہ بے بنیاد الزامات کے ذریعے قومی اداروں کی ساکھ بھی متاثر کی ہے۔
-
طلال چوہدری خواتین کے بارے میں زبان درازی سے پرہیز کریں، مسرت جمشید چیمہ
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ طلال چوہدری کو چاہیے کہ "لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں" کا راگ الاپنے والوں سے حساب مانگیں۔