Categories
Breaking news

عمران خان کے آج لاہور آنے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آج لاہور کا دورہ کرنے کا امکان ہے، خراب موسم کے باعث ان کا 2 بار دورۂ لاہور مؤخر ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں ارکانِ اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورۂ لاہور کے دوران عمران خان پنجاب کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور ق لیگ کےارکان کی عمران خان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا۔

عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کی بھی ملاقات ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان سے نومنتخب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *