Categories
Breaking news

عمران خان کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس بلالیا

عمران خان کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس بلالیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اہم اجلاس بلالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں سے متعلق مشاورت ہوگی، تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سمیت دیگر آئینی و قانونی امور زیر بحث آئیں گے۔

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ آج پرویز الہٰی اور محمود خان میرے ساتھ بیٹھے ہیں، آج بڑے اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہوگی، وزیراعظم پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف سمیت اہم اتحادیوں کی ورچوئل شرکت کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *